اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔کمیٹی اجلاس سابق سیکرٹری خارجہ ریاض حسین کھوکھر کی وفات پر ملتوی کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی کی خصوصی درخواست پر خارجہ کمیٹی اجلاس ملتوی کیا گیا چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک سمیت سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر پلوشہ محمد زئی بھی کمیٹی اجلاس میں شریک تھیں ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک بھی کمیٹی روم میں موجود تھیں ۔ اجلاس میں بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ تھا ۔فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے متعلق بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔