لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 لاڑکانہ ون سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
لاڑکانہ میں اسکروٹنی کے موقع پربلاول بھٹو کے وکلا اور پارٹی رہنما آراو دفتر پہنچے تھے، جہاں جانچ پڑتال کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127، این اے 194 اور این اے 196 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی ملک بھر سے نمایاں کامیابی حاصل کریگی،ترجمان بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا تھا، انہوں نے کراچی کی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔