راجہ پرویز اشرف کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 16 ویں یوم شہادت پر پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 16 ویں یومِ شہادت کے موقع پر ملک میں جمہوریت کی بحالی و مضبوطی کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کا روشن چہرہ تھیں۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 کو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا گا۔

اسپیکر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کی اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس بات سے بخوبی آگاہ تھیں کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال قربانی کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی علمبردار تھیں، انہوں نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی خوشحالی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کیلئے عملی جدوجہد کی۔ وہ شہری آزادیوں کی وکیل اور اتحاد کی داعی تھیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاقی اکائیوں میں ہم آہنگی کی علامت تھیں۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام تھا۔ انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو زندگی کی آخری سانس تک صبر و تحمل اور جرات وبہادری کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہی ۔ انہوں نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی کیلئے جدوحہد کی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نظریات کو مسلط کرنے کے بجائے تحمل و برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دیا۔ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے میں ان کی جدوجہد کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو اپنا کر ہم ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی