اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت اسلام آباد میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی ،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، سی ڈی اے ، نمل یونیورسٹی کے نمائندے و دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد نے اجلاس میں بتایا کہ ان اداروں کے نمائندگان کی الیکشن ڈیوٹیز کی ٹرینگ کا آغاز تیس دسمبر سے کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کی کہ جن جن اداروں کے افسران کے نام الیکشن ڈیوٹیز کے لیے ٹریننگ لسٹ میں شامل ہیں ، وہ افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اسلام آباد میں افسران کی ٹریننگ کے لیے دو مختلف جی سکس اور جی سیون میں دو سکولوں کے سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ٹریننگ کا آغاز تیس دسمبر سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات 2024: بلاول بھٹو کے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور