اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو دیکھنا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ہماری پارٹی کے اہم رکن ہیں، شاہ محمود کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا اب 3 ایم پی او کی گنجائش نہیں ہے، صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ گرفتاریاں نا کی جائیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ 3 ایم پی او بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی او اس لیے جاری کیا جاتا ہے کہ نیا کیس بنانے تک نظر بند رکھا جائے، عدلیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔