سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں خصوصی افراد کیلئے پروگرام پیش کرنے چاہئیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے،آٓنکھ سے نہ دیکھ سکنے والے اپنے دل سے بہت کچھ دیکھ لیتے ہیں،تمام لوگوں کے حقوق مساوی ہیں، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی افراد کی ضرورت کا خیال رکھا جاتا ہے، ہمارے ہاں بلڈنگ کوڈز میں خصوصی افراد کی سہولیات کا خیال نہیں رکھا جاتا،خصوصی افراد بھی ووٹ کا حق رکھتے ہیں،پی ڈی ایف کے جائز مطالبات ہیں،سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں خصوصی افراد کے لئے پروگرام پیش کرنے چاہئیں، نگران وزیر اطلاعات مرتضےٰ سولنگی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن (پی ڈی ایف) کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے، آپ لوگ معذور افراد نہیں ہے، جولوگ آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے، وہ اپنے دل سے دیکھ سکتے ہیں، تمام لوگوں کے حقوق برابر ہیں،خصوصی افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے، ،چیئرمین پی ڈی ایف نے کوئی ناجائز مطالبہ نہیں رکھا، ان کے جائز مطالبات ہیں،بڑی بڑی سیاسی جماعتیں منشور سازی میں مصروف ہیں،چند ہفتوں بعد آپ جن لوگوں کو منتخب کریں گے، انہوں نے آپ کے لیے قانون سازی کرنی ہے،سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں خصوصی افراد کے لئے پروگرام پیش کرنے چاہئیں،خصوصی افراد کے لئے قانون سازی بھی منتخب نمائندگان کرتے ہیں،امید ہے سیاسی جماعتیں خصوصی افراد کی فلاح کے لئے اپنے پروگراموں میں ذکر کریں گی، چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن شاہد میمن نےتقریب سےاپنے خطاب میںکہا کہ نابینا اور معذور افراد کو معاشرے میں مشکلات کا سامنا ہے، خصوصی افراد کو معاشرے میں پہچان دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے، ہمارا بنیادی مقصد خصوصی افراد کا سماجی، معاشی تحفظ ہے، آئی ٹی سکیٹر میں خصوصی افراد نے اپنا مقام بنا لیا ہے، معاشرے میں ہمیں برابری کے حقوق دیئے جائیں، 3 سال پہلے خصوصی افراد کو بجٹ میں سمارٹ فون دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک کوئی سمارٹ فون نہیں دیا گیا،کافی سارے بینکس نابینا افراد کے بینک اکاؤنٹ نہیں کھولتے، ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، تقریب کے آخر میں شاہد میمن نے مرتضےٰ سولنگی کو خصوصی سونیئر پیش کیا جبکہ عبدالمنان کو تنظیم کیلئے بہترین خدمات پر لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ کے طور پر قیمتی مشین کا تحفہ دیا گیا، اس موقع پراین پی سی کی سیکرٹری فنانس نیئر علی اور تنظیم کے دیگر عہدیدار اور اراکین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی فیڈرل سروس ٹریبونل ممبران کی تعیناتی کی منظوری

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ