کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر نجیب ہارون نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ان کے ایم کیو ایم میں شمویت کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ نجیب بھائی ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو ایک ایماندار سیاسی کارکن تصور کیے جاتے ہیں۔
Former SVP of @PTIofficial & MNA Najeeb Haroon joins @MQMPKOfficial.
Najeeb bhai, a self made successful businessman is considered an honest political worker, will be an asset for us. pic.twitter.com/3tpzTS5HJg— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) January 6, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ نجیب ہارون نے گزشتہ برس تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی تھی۔