اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر گفتگوہوئی،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور بلاول بھٹو نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ہوئی،امریکی سفیر سے ملاقات میں فرحت اللہ بابر، ناصر شاہ اور مراد علی شاہ موجود تھے،ملاقات میں پاکستان کے آئندہ عام انتخابات پر گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پاکستان میں جو سیاست کی اب وہ وہی بھگت رہے ہیں، بلاول