کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، مصطفیٰ کمال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے دستبردار ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور ان کے کاغذات کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود مندوخیل نے اپیل دائر کی تھی جسے الیکشن ٹربیونل نے خارج کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سابق رہنما پی ٹی آئی نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل