پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ان کو کوئی نہیں مانے گا۔
نجی ٹی وی مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تقاضہ ہے ہر سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہو، ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے، ہم نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانےگا، الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے لیے احکامات دیےجائیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہےسپریم کورٹ جمہوریت کو بچائےگی،الیکشن کمیشن نے کبھی اس طرح سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہیں لیا، ہمیں عدلیہ سے ریلیف بھی ملا ہے، بدترین حالات میں انٹراپارٹی الیکشن کرائےتھے، امید ہے عدالت ہمارے انتخابی نشان کوبحال رکھےگی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں عدلیہ سے ریلیف بھی ملا ہے، جتنے شفاف انٹراپارٹی الیکشن ہم نے کرائے کسی نے نہیں کرائے، جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس مظاہر کے استعفوں پر افسوس ہوا، یہ ہر کوشش کررہے ہیں، آؤٹ آف کریز بھی جارہے ہیں۔