پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی وجہ سے راجہ عتیق سرور نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
راجہ عتیق سرور کا کہنا ہے کہ پارٹی نے خود دعوت دی کہ میں بھی شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں۔
دوسری جانب ن لیگ نے لاہور کی ٹکٹوں کااعلان کردیا،ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر این اے 121 سے الیکشن کریں گے۔
ایاز صادق کو این اے 120 سے ٹکٹ سے دیا گیا،سہیل شوکت بٹ کےاین اے 120 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سہیل شوکت بٹ پی پی 151 سے الیکشن لڑیں گے۔
حمزہ شہباز118سے ن لیگ کے امیدوار ہونگے،این 119 سے مریم نواز کو ٹکٹ جاری کردیاگیا،این اے 122 سے سعد رفیق کوٹکٹ جاری کیا گیا۔
این اے 123 سے شہباز شریف کوٹکٹ جاری کردیاگیا، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 130سےنوازشریف ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔
این اے 125سے محمد افضل کھوکھر،این اے126سےسیف الملوک کھوکھرن لیگ کے امیدوار ہونگے،این اے127سے عطاتارڑ بلاول بھٹوکے مدمقابل ہوں گے، ن لیگ نے این اے128سےکسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے پی پی165 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، چودھری شہزاد نذیر پی پی 165 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد ہونگے۔
مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا بھی حلقہ انتخاب تبدیل کردیا،ڈاکٹر طارق فضل چودھری این اے 48 کی بجائے این اے 47 سے الیکشن لڑیں گے۔
اس سے قبل ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو این اے 48 سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا،انجم عقیل خان این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
ن لیگ الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔