لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا: جاوید لطیف

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ آج بھی موجود نہیں، اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا، انہیں چور ڈاکو کہا گیا اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، 2018 کا الیکشن ڈیل کے تحت ہوا، 2017 کے کرداروں کا سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا جو 2017 کے کردار ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، آج ان کرداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں، اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ شروع ہونا احسن اقدام ہے،قائد ن لیگ آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کا الیکشن صاف شفاف ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔

جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

قبل ازیں اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں لیگی رہنما جاوید لطیف انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے: سرفراز بگٹی

بعدازاں عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور لیگی رہنما سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین

September 9, 2024

مندرہ پولیس کی کاروائی

September 9, 2024

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ

September 8, 2024

اعلی حضرت کی تعلیمات و فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہے:پیر عرفان شاہ مجدد ی

September 8, 2024

انجمن طلبا اسلام و مصطفائی تحریک جگنہ کے زیر اہتمام سیالکوٹ روڈ فتومنڈ سے سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی

September 8, 2024

سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،رومینہ خورشید عالم

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ