دھند کی شدت میں کمی موٹروے کھول دی گئی

اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر)ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ موٹروے M2, اسلام آباد سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ۔جبکہ موٹروے M 1, پشاور سے اسلام آباد تک، ہزارہ موٹروے ، برہان سے جاری کس تک، سوات ایکسپریس وے، کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک، موٹروے M -14, ہکلہ سے کھڑپہ تک شدید دھند کے باعث بدستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں.
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔
تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

تازہ ترین

December 24, 2024

پنجاب حکومت نے ملز مالکان کو کسانوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،خالد حسین باٹھ

December 24, 2024

کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں،ساجد طوری

December 24, 2024

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین، نے پہلے اینیمل ویلفیئر فورم میں شرکت کی

December 23, 2024

پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کرینگے

December 23, 2024

فیصل کریم کنڈی نے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پیس نیٹ ورک اور ہلال احمر کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کردی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ