لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے استعفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے حکم امتناعی جاری کیاجس کے بعد حیدر حسین بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف بحال ہوگئے،عدالت نے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا،عدالت کی جانب سے فریقین کو آیندہ پیشی پر طلب کرلیاگیا،واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حیدر حسین کی جگہ سابق اولمپئین رانا مجاہد علی کو نیا سیکرٹری منتخب کرلیاتھا۔
مزید پڑھیں: حکومت کی رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری