عادل راجہ کیخلا ف گوجرنوالہ میں ریلی،پاک فوج کے خلاف بکواس کرنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے، مظاہرین

گوجرنوالہ(سٹاف رپورٹر) سزا یافتہ بھگوڑے مجرم عادل راجہ کے خلاف گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی لیگ نےریلی نکالی۔پاکستان کے غداروں کے خلاف ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل، گاڑیاں شریک ہوئی۔ ریلی میں مجرم عادل راجہ کو پاکستان لا کر جیل میں ڈالنے کے نعرےلگائے گئے۔ریلی میںعادل راجہ، حیدر مہدی کے کورٹ مارشل کا خیر مقدم کیا گیا۔ عادل راجہ کے خلاف ریلی پنڈی بائی پاس سے گوندلانوالہ، جی ٹی روڈ تک نکالی گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ پاک فوج کے خلاف بکواس کرنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے۔

چیئرمین پاکستان عوامی لیگ چوہدری ناصر نے کہاکہ پاکستان کو آج سب سے بڑا نقصان جھوٹی خبروں، پراپیگنڈے، سازشی عناصر نے پہنچایا ہے۔غداروں میں سب میں سرفہرست آج کا سب سے بڑا غدار عادل راجہ ہے۔یہ شخص ڈالر لے کر اپنے ملک، اداروں پر حملہ آور ہے۔یہ انڈین ایجنٹ ہماری فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی سازش میں مصروف ہےلیکن میں بتا دینا چاہتا ہوں پاکستان کے عوام اس ناپاک سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان عوامی لیگ نے فیصلہ کیا ہے عادل راجہ اور اس جیسے گھٹیا کرداروں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔عادل راجہ اور حیدر مہدی کا کورٹ مارشل ہونا بہت اچھا ہے۔غداروں کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لا کر جیل میں ڈالا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے سزا یافتہ قومی مجرموں کو سوشل میڈیا پر بھونکنے کی اجازت نہ دی جائے۔جب تک غداروں کو سزا نہیں ملے گی۔ پاکستان عوامی لیگ ملک گیر مہم جاری رکھے گی۔پاکستان کے عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں۔ ہم ان غداروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔اب پاکستان کے ہر شہر میں ان جھوٹوں،منافقوں، قومی مجرموں کے خلاف مہم چلائیں گے۔ مقررین نے کہا کہعادل راجہ اور ان جیسے پورے ٹولے کا جرم ناقابل معافی ہے۔چیئرمین پاکستان عوامی لیگ نے کہا کہ ہم آج کی اس ریلی میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں اور بھارتی جبر کے شکار مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبرعادل راجہ، حیدر رضامہدی کا کورٹ مارشل: 14 سال قیدبامشقت کی سزا

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی