سام سنگ کا اے آئی ٹیکنالوجی والے گھریلو آلات پر کام جاری

سول: ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے گھریلو برقی آلات میں نئی مصنوعی ذہانت کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے آلات کے توانائی کے استعمال اور غذاؤں کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان نئے آلات میں فریج (جن میں نصب کیے گئے کیمرے غذاؤں کو اسکین کریں گے) اور واشنگ مشین (جو توانائی کے کم استعمال کے لیے اپنے چکروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھیں گی) شامل ہیں۔

کمپنی اے آئی جیٹ بوٹ کومبو نام کا ایک نیا روبوٹ ویکیوم کلینر بھی متعارف کرائے گی جو پورے گھر میں گھوم سکے گا۔
سام سنگ ایگزیکٹیو جونگ-ہی ہاں کے مطابق نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کر سکتے ہیں۔

سام سنگ کی جانب سے یہ نئی اشیاء ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جب ٹیکنالوجی کی دنیا خود میں مصنوعی ذہانت (جو کہ اس صنعت کا مستقبل قرار دیا جارہا ہے) کو ضم کرنے کی کوششوں میں مصروف العمل ہے لیکن اس ہی دوران مصنوعی ذہانت کے متعلق تحفظات (اس کو قابو کرنے اور صارفین کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے جیسے معاملات) میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

سام سنگ کے مطابق یہ نئے آلات ’اسٹرنجنٹ سام سنگ ناکس سیکیورٹی اسٹینڈرڈ‘ کے ساتھ بنائے گئے ہیں جن کی سیکیورٹی کی کمپنیوں نے منظوری دی ہے۔ فریج، روبوٹ ویکیوم اور دیگر اشیاء صارفین کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرتی ہیں یعنی یہ اشیاء اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ تفصیلی تصاویر اور تھری ڈی نقشے ہیکرز کے لیے دستیاب نہ ہوں۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ