ٹوئٹر کے شریک بانی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم عوام کیلئے کھول دیا گیا

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کو تھریڈز کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی اب ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔

اب اس پلیٹ فارم کی پوسٹس دیکھنے کے لیے اکاؤنٹ بنانے یا لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اب ہر فرد بلیو اسکائی ایپ یا ویب ورژن پر لوگوں کی پوسٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

بلیو اسکائی کے چیف ایگزیکٹو Jay Graber نے گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔

بلیو اسکائی کا لوگو (logo) بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ایک تتلی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے بادلوں والے نیلے آسمان کو لوگو کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

فی الحال تو بلیو اسکائی کا صارف بننے کا انحصار انوائیٹ پر ہے مگر پھر بھی اس کی ایپ کو لاکھوں بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

جیک ڈورسی اس نئے پلیٹ فارم پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے اور ایکس کے برعکس اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کا ڈیٹا خود مختار سرورز میں محفوظ کیا جاتا ہے، یعنی اس تک رسائی ممکن نہیں۔

جیک ڈوسی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں ٹوئٹر کو کمرشلائز کرنے پر پچھتاوا ہے اور انہیں موقع ملا تو وہ ایک اوپن سورس پراجیکٹ پر کام کرنا پسند کریں گے۔

اگست 2022 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘میرا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ ٹوئٹر ایک کمپنی بن گئی’۔

بلیو اسکائی پراجیکٹ پر 2019 میں کام شروع ہوا تھا اور آغاز میں ٹوئٹر نے ہی اس پلیٹ فارم کے لیے سرمایہ فراہم کیا تھا۔

بعد ازاں 2022 میں اسے ایک خودمختار کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا غزہ کا دورہ کرنے سے انکار

بلیو اسکائی کے سی ای او Jay Graber نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں صارفین کو اپنی فیڈ خود ڈیزائن کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آغاز سے ہی صارفین کے تحفظ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ