واٹس ایپ میں اب فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ممکن

واٹس ایپ میں آخرکار وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم کے آغاز سے صارفین کو دستیاب نہیں تھا۔

آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت صارفین اس وقت اپنے ای میل ایڈریس استعمال کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب جاکر بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی۔

صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔

اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں۔

مزید پڑھیں: مائیکرو سافٹ کا اے آئی اسسٹنٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد نئے پرائیویسی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ٹول، پاس کیز سپورٹ اور دیگر فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ یوزر نیم فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ