لامحدود توانائی کا حصول، آتش فشاں میں کھدائی کا منصوبہ

ریکیوویک: یورپی ملک آئس لینڈ آتش فشاں کے میگما چیمبر تک ڈرل کرکے سائنسی تاریخ میں ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کی تیاری کر رہا ہے۔

سال 2026 میں آئس لینڈ کے کریفلا میگما ٹیسٹ بیڈ (کے ایم ٹی) منصوبے کے تحت ملک کے شمال مشرق میں موجود کریفلا آتش فشاں کے میگما چیمبر تک کھدائی کی جائے گی۔

یہ چیمبر، جو سطح زمین سے ڈیڑھ سے تین کلو میٹر کے درمیان گہرائی میں موجود ہے، آئس لینڈ کے گھروں اور عمارتوں کے لیے لا محدود جیو تھرمل توانائی فراہم کرے گا۔
ماہرین کے مطابق اس حصے کے انتہائی گرم (1300 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت) ہونے کےباوجود یہ طریقہ محفوظ ہے اور ایسا کرنا آتش فشاں پھٹنے کے کسی دوسرے واقعے کا سبب نہیں ہوگا۔

پروجیکٹ مینیجر جورن تھور کے مطابق زمین کے مرکز تک پہنچنے کے لیے یہ پہلا سفر ہوگا۔

آئس لینڈ پہلے بھی جیو تھرمل توانائی (وہ توانائی جو زمین کے اندر بنتی ہے) نکال رہا ہے تاکہ ٹربائن چلا کر بجلی پیدا کر سکے۔

aatish

آئس لینڈ کے جیو تھرمل پاور پلانٹ ڈیرھ کلو میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں کنویں کھودتے ہیں تاکہ گرم آبی بخارات نکال سکیں جن کو بعد ازاں سیپریٹرز میں مائع پانی اور بھانپ کی صورت علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔

اس بھانپ کو ٹربائن سے گزار کر بجلی پیدا کی جاتی ہے لیکن اس میں انتہائی معمولی مقدار میں توانائی حاصل کی جاتی ہے۔

یہ جیو تھرمل توانائی فاسل ایندھن کے پاور پلانٹ کی بھانپ کے مقابلے میں قدرے ٹھنڈی (250 ڈگری سینٹی گریڈ اور 450 ڈگری سینٹی گریڈ بالترتیب)ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف الاسکا کے ماہرِ آتش فشاں جون ایکلبرجر کے مطابق کم درجہ حرارت پر یہ بھانپ کافی غیر مؤثر ہوتی ہے اس لیے انتہائی گرم جیو تھرمل بنانے کی کوشش دلچسپ ہے۔ میگما چیمبر سے بلند درجہ حرارت پر اس بھانپ کو نکالنے سے زیادہ طاقتور توانائی مل سکتی ہے۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ