توانائی کے حصول کا نیا انقلابی ذریعہ میدان میں آگیا

سولر پینٹ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ میں روشنی کے حوالے سے حساس اربوں ذرات شامل ہوتے ہیں۔ سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز اگرچہ بہت کارآمد ہیں اور ان کی مدد سے سستی توانائی آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے تاہم وہ خاصی بڑی ابتدائی سرمایہ کاری مانگتے ہیں۔ سولر پینلز اپنی طبعی عمر کے ختم ہونے تک لاگت کور کرچکے ہوتے ہیں تاہم بہت سے لوگ اپنی محدود آمدنی کے باعث چھت پر سولر پینلز نہیں لگوا پاتے۔

سولر ایکشن الائنس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ سستی توانائی کے حصول کے لیے سولر پینٹ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ اسے فوٹو وولٹائک پینٹ بھی کہا جاتا ہے۔

جس دیوار پر سولر پینٹ کیا گیا ہو اس پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو وہ سولر پینلز کی طرح کام کرنے لگتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی توانائی حاصل کرنے کے لیے سرکٹ لگانا پڑتا ہے۔

سولر ایکشن الائنس نے بتایا ہے کہ امریکا کی یونیورسٹی آف بفیلو کے محققین نے روشنی کے حوالے سے ایسا حساس مٹیریل تیار کیا ہے جو سولر پینٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے ماہرین نے ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو بنیادی طور پر سولر وال پیپر کا کردار ادا کرے گا۔

اس مٹیریل کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو ایلان کریمر کہتے ہیں کہ سولر پینٹ کا بنیادی مقصد توانائی کے حصول کو انتہائی آسان بنانا ہے۔

سولر پینٹ کو تجارتی بنیاد پر کامیابی سے ہم کنار کرنے کی راہ میں بڑی دیوار یہ ہے کہ سولر پینلز سورج کی روشنی سے 20 فیصد کی حد تک توانائی کشید کرتے ہیں جبکہ سولر پینٹ اب تک 8 فیصد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ 10 فیصد پیداوار یقینی بنانے کی صورت میں سولر پینٹ بھی تجارتی پیمانے پر زیادہ آسانی سے قابلِ قبول ہوگا۔

تازہ ترین

December 22, 2024

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ