ترکیہ کے پہلے خلا باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکیہ کے پہلے خلا باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر پہنچ گئے ہیں۔

44 سالہ Alper Gezeravci دیگر 3 یورپی خلا بازوں کے ساتھ اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے آئی ایس ایس پر پہنچے۔

Axiom اسپیس نامی پرائیویٹ کمپنی کا یہ مشن 18 جنوری کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

ترک خلا بازAxiom تھری مشن کے تحت آئی ایس ایس میں 2 ہفتے گزاریں گے۔

Alper Gezeravci نے امریکی ریاست اوہائیو کی ائیر فورس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

وہ ترک فضائیہ میں ایف 16 سمیت دیگر لڑاکا طیارے اڑانے کا 15 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔

فوجی کیرئیر سے ہٹ کر وہ ترکش ائیر لائنز میں 7 سال تک کیپٹن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

یہ پہلا ایسا مشن ہے جس میں تمام یورپی خلا باز شامل ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسے ترکیہ کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

ترک خلا باز Alper Gezeravci / فوٹو بشکریہ ntv
ترک خلا باز Alper Gezeravci / فوٹو بشکریہ ntv

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس خلائی مشن کے ساتھ ترک جمہوریت کی دوسری صدی میں قدم رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والی تہذیب کے جانشین ہونے کی حیثیت سے ہم نے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ہم نے اپنے ایک شہری کو خلا میں بھیجا ہے تاکہ نوجوان نسل میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکے۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے 2022 میں Axiom اسپیس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے شہریوں کو خلائی مشنز پر بھیج سکے۔

تازہ ترین

December 22, 2024

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ