ٹک ٹاک نئے فیچر کے ذریعے یوٹیوب کو براہ راست ٹکر دینے کیلئے تیار

ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔

انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو اپنے جیسا بننے پر مجبور کرنے کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے خود کو یوٹیوب جیسا بنایا جا رہا ہے۔

اس لیے کمپنی کی جانب سے مسلسل ایسے نئے فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جو اسے یوٹیوب کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین میں یوٹیوب کی طرح لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز بنانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو مختصر ورٹیکل ویڈیوز کے لیے جانا جاتا ہے اور لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز کو بنانے سے گریز کیا جاتا ہے۔

لینڈ اسکیپ ویڈیوز کے فیچر کی آزمائش کافی عرصے سے کی جا رہی تھی مگر اب ٹک ٹاک کی جانب سے تخلیق کاروں کو لینڈ اسکیپ ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

ایسی ایک منٹ سے زائد طویل ویڈیوز کو کمپنی کی جانب سے پروموٹ بھی کیا جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ وہ ویڈیو زیادہ افراد کی فیڈ میں نظر آئے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق کچھ تخلیق کاروں کو ایک پروموٹ کے ذریعے کمپنی نے کہا کہ لینڈ اسکیپ ویڈیوز کو پوسٹنگ کے 72 گھنٹے کے اندر بوسٹ کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک میں 3 ماہ سے زائد عرصے سے موجود تخلیق کار اس ویور شپ بوسٹ کے اہل ہوں گے، بس ان کی ویڈیو اشتہار یا کسی سیاسی جماعت کی نہ ہو۔

یہ تبدیلی اس وقت کی جا رہی ہے جب سوشل میڈیا ایپ میں 30 منٹ طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹک ٹاک کی جانب سے تخلیق کاروں کو یوٹیوب جیسا مواد پوسٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے پے وال پروگرام سیریز میں صارفین 20 منٹ طویل ویڈیوز کے کلیکشن کو محفوظ کر سکتے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے لینڈ اسکیپ موڈ اور طویل ویڈیوز کو ترجیح دینے پر تخلیق کار یوٹیوب کی بجائے براہ راست اپنا مواد ٹک ٹاک پر پوسٹ کر سکیں گے۔

دوسری جانب یوٹیوب کی جانب سے ایسے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو اسے ٹک ٹاک جیسا بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ