آئی فون 15 کے بعد ایپل کی ’آئی او ایس 17‘ اپ ڈیٹ بھی آگئی

ایپل کمپنی ”آئی فون 15“ متعارف کروانے کے بعدنیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ”آئی او ایس 17“ بھی ریلیز کررہی ہے۔ آئی فون 10 ایس اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز پر پیر کو آئی او ایس 17 کی یہ اپ ڈیٹ ریلیز کی جا چکی ہے۔ آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں یہ نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

اسٹینڈ بائے موڈ

ویب سائٹ ”میک رُومرز“ کے مطابق آئی او ایس 17 میں ”اسٹینڈ بائی“ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اپنے آئی فون استعمال نہ کرنے یا چارج کرنے پر بند ہونے کے باوجود وقت اور تاریخ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ آئی فون صارفین اب اپنے پسندیدہ کیلنڈرز، تصاویر، موسم کی پیشن گوئی، میوزک پلے بیک کنٹرول، ویجٹس وغیرہ سیٹ کرسکتے ہیں۔

کونٹیکٹ پوسٹر

اس کے ساتھ ساتھ آئی فون کے صارفین اب آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ کے ذریعے ”کونٹیکٹ پوسٹر“ ڈیزائن کر سکیں گے، جس سے وہ کسی دوسرے صارف کو کال کرنے پران کا پوسٹر دیکھ سکیں گے۔

نیم ڈراپ

”نیم ڈراپ“ فنکشن آئی اوایس 17 کی نئی اہم اپ ڈیٹ میں سے ایک ہے۔ ایک آئی فون صارف اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کو دوسرے آئی فون صارف کے قریب رکھ کر معلومات حاصل کر سکتا ہے، جیسے نام، فون نمبر، ای میل اور تصویر۔

سوائپ ٹو ریپلائی اِن آئی میسج

آئی او ایس 17 کا ایک اور اہم فیچر کسی مخصوص میسج کے نیچے ریپلائی کرنے کا ہے۔ آئی فون یوزر اب کسی بھی پیغام کا جواب دینے کے لیے دائیں جانب سوائپ کر سکتے ہیں۔ ان خصوصیات کے علاوہ آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل، انٹرایکٹیو وِجِٹس، امپرووڈ آٹو کوریکٹ، ایپل میپس آف لائن، سٹکرز ڈرار اور سِری کے نئے فیچر بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی