اسرائیل فلسطین پر سے قبضہ ختم کرے: ہزاروں گلوکار و موسیقار غزہ میں جنگ بندی کیلئے متحد

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خود کو ’موسیقارِ فلسطین‘ کہنے والے دنیا بھر کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں گلوکاروں و موسیقاروں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اجتماعی طور پر کھلے خط پر دستخط کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں فوری جنگ بندی کے لیے تحریر کیے گئے اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں میں پاکستانی ایمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب کے ساتھ ساتھ، پلپ، بکنی کِل، کِڈ کُڈی، کالی اُچِس، زیک ڈی لا روچا، ٹام موریلو، لوسی ڈیکس، وجے آئیر، نکولس جار، ہیلاڈو نیگرو، رفیع، کییا، مینڈی، انڈیانا اور دیگر شامل ہیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہم خاموش نہیں رہ سکتے، یہی موقع ہے جب دنیا بھر کے لاکھوں افراد انسانیت کی خاطر سچ کا ساتھ دے سکتے ہیں اور بطور موسیقار ہم بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم زندگی، محبت، انصاف اور امن کے لیے کھڑے ہیں، ہم ان تمام لوگوں کے غم میں ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ہم ان کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔

خط میں اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ غزہ میں 2.3 ملین فلسطینیوں، جن میں سے نصف بچے شامل ہیں، ان پر ہونے والی بم باری و مظالم امریکی و اقوامِ متحدہ کی بیان کردہ تعریف کی روشنی میں واضح نسل کشی ہے۔

تمام موسیقاروں نے خط کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ہم اس طرح کی ناانصافی پر غیر جانبدار نہیں رہ سکتے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ وہاں رہنے والے انسان آزاد زندگی گزار سکیں اور انہیں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مل سکیں۔

مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ “شیڈوبین” ہوگیا

خط میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اپنا 75 سالہ قبضہ ختم کرے اور آزاد فلسطین کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی