‘بجرنگی بھائی جان 2’ اور ‘راؤڈی راٹھور 2’ کی اسکرپٹ تیار

ممبئی: بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘راؤڈی راٹھور’ کے سیکوئل کی اسکرپٹ تیار کرلی ہیں۔

پروڈیوسر کے کے رادھاموہن نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنف وجیندر پرساد نے ‘راؤڈی راٹھور 2′ کی اسکرپٹ لکھ لی ہے، ہم اب فلم کے لیے اچھی کاسٹ کے تلاش میں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘بجرنگی بھائی جان 2′ پر بھی کام جاری ہے، اس کا اسکرپٹ بھی تیار ہے، ہم نے سلمان خان کو اسکرپٹ دِکھانا ہے، اُس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
رادھاموہن نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں اکشے کمار کام کریں گے یا ان کی جگہ کوئی اور اداکار مرکزی کردار ادا کرے گا جبکہ گزشتہ سال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گی لیکن فلمسازوں کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

دوسری جانب سال 2021 میں سلمان خان نے ایک ایونٹ کے دوران بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں 45 کروڑ کے بجٹ سے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راؤڈی راٹھور‘ میں اکشے کمار کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم نے بھارت میں 133 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

سال 2015 میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی کہانی ایک پاکستانی بچی پر مبنی تھی جو بھارت میں اپنی ماں سے بچھڑ گئی تھی اور بعد میں سلمان خان نے اسے اپنے وطن واپس پہنچایا تھا۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ