“25 سال انڈسٹری کو دینے کے باوجود میری بےعزتی کی جارہی ہے”

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمساز اور میزبان کرن جوہر نے اُن کی نقل اُتارنے والے کامیڈین کیتن سنگھ کو کھری کھری سُنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارت کے کامیڈی شو ‘میڈنیس مچائیں گے-انڈیا کو ہنسائیں گے’ کا پرومو وائرل ہوا جس میں کامیڈین کیتن سنگھ نے فلمساز کرن جوہر کی نقل اُتاری تھی۔

اس کامیڈی شو میں بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں جو کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر کامیڈین کیتن سنگھ کو سراہا رہی تھیں۔
یہ پرومو جیسے ہی کرن جوہر کی نظروں کے سامنے سے گزرا تو فلمساز نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کامیڈی شو کا نام لیے بغیر نوٹ جاری کیا۔

کرن جوہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ٹیلی ویژن دیکھ رہا تھا تو اسی دوران میرے سامنے ایک قابل احترام چینل کے ریئلیٹی کامیڈی شو کا پرومو آیا جس میں ایک شخص غیر معمولی ذوق میں میری نقل کر رہا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے ناقدین اور بےنام لوگوں سے اس طرح کی حرکت کی توقع رکھتا تھا لیکن جب میری اپنی ہی انڈسٹری کے لوگ میرے خلاف ایسی حرکتیں کریں گے تو مجھے ضرور دُکھ ہوگا۔

فلمساز نے مزید کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 25 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، میری ہی انڈسٹری کے لوگ میری بےعزتی کر رہے ہیں، یہ دیکھ کر مجھے غصہ تو نہیں آتا لیکن دُکھ ضرور ہوتا ہے۔

kr1

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ