کرینہ کپور مشکل میں پڑگئیں، ہائی کورٹ کا نوٹس جاری

مدھیہ پردیش: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار کرینہ کپور خان کو اپنی حمل کی کتاب کے عنوان میں لفظ ‘بائبل’ استعمال کرنے پر ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو ان کی کتاب “کرینہ کپور خان کی پریگننسی بائبل” کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیا، یہ نوٹس اس وقت جاری کیا گیا جب ایک وکیل نے کتاب کے عنوان میں لفظ “بائبل” کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

کرسٹوفر انتھونی نامی وکیل نے اپنی درخواست میں کہا کہ حمل کی کتاب کے عنوان میں لفظ “بائبل” کا استعمال کرنا عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔
وکیل نے کہا کہ بائبل پوری دنیا میں عیسائیت کی مقدس کتاب ہے اور کرینہ کپور کے حمل کا بائبل سے موازنہ کرنا غلط ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب کی “سستی پبلسٹی” حاصل کرنے کے لیے لفظ بائبل کا استعمال کیا۔

کرسٹوفر انتھونی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا کہ کرینہ کپور اور کتاب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ہائی کورٹ جج نے کرینہ کپور سے جواب طلب کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے حمل کی کتاب کے عنوان میں لفظ ’بائبل‘ کیوں استعمال کیا۔

واضح رہے کہ سال 2021 میں شائع ہونے والی اس کتاب کا عنوان ‘Kareena Kapoor Khan S Pregnancy Bible The Ultimate Manual For Moms’ ہے جس میں کرینہ کپور کے حمل کے سفر کی تاریخ بیان کی گئی ہے اور حاملہ خواتین کے لیے مفید تجاویز فراہم کی گئی ہیں۔

تازہ ترین

November 20, 2024

ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے، صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن

November 20, 2024

سود سے پاک کاروبار،میزان بینک کے زیراہتمام اسلامک بینکنگ آگاہی سیمینار

November 20, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی ملی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید مذمت

November 20, 2024

پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہے،اختیار ولی خان

November 20, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ