یوٹیوبرز کا ‘کانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے‘ سے متعلق بیان پر فہد مصطفیٰ کو جواب

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)یوٹیوبر معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کے کانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبر اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتے ہیں، حال ہی میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ ‘کانٹینٹ کے نام پر اپنی فیلمی بیچ رہے ہیں’۔

فہد مصطفیٰ کے بیان پر یوٹیوبر معاذ صفدر نے کنول آفتاب کی پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے بھی اداکار کا انٹرویو سنا لیکن کوئی ردعمل اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا’۔

معاذ صفدر نے کہا کہ ‘میں یہ سوچ رہا تھا کہ میں بھی کام کرتا ہوں جیسے وہ کام کرتے ہیں، میں ان سے کراچی میں ایک بار مل چکا ہوں، مجھے وہ پسند ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اچھی فلمیں بنائی ہیں’۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ میں نے اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد کو سنیما میں دیکھا تھا اور ان کی اداکاری کو سراہا بھی تھا، اب میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے اپنے گھر کو چلانا ہے، اگر وہ فلم میں ایک لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کی بھی فیملی ہے۔

یوٹیوبر کنول آفتاب نے معاذ صفدر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلکل اگر آپ اور میں ایک ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہم اپنے کردار ادا کر رہے ہیں، تو ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار بیچ رہے ہیں، تو کیا فرق ہے، ٹی وی پر لوگ بھی تو کچھ بیچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نِدا یاسر کا وقار ذکا سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ