فلم’اینیمل‘کے مرکزی کردار کیلئے پرینیتی چوپڑا پہلا انتخاب تھیں: ہدایتکار کا انکشاف

بھارتی ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے فلم’اینیمل‘ کے مرکزی کردار کے لیے رشمیکا مندانا سے پہلے پرینیتی چوپڑا کا انتخاب کیا تھا۔

سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل غلطی میری ہی ہے، ہوسکے تو مجھے معاف کردیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے تقریباََ ڈیڑھ سال پہلے پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہات کی بناء پر مجھے لگا کہ فلم کے مرکزی کردار’گیتانجلی‘ کی جھلک مجھے پرینیتی چوپڑا میں نظر نہیں آ رہی۔

بھارتی ہدایتکار نے کہا کہ میں کبھی بھی آڈیشن پر یقین نہیں رکھتا بلکہ جس بھی اداکار کو دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری فلم کے کردار کے لیے بہتر انتخاب ہے، میں اسے کاسٹ کرلیتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے ہی پرینیتی چوپڑا کی اداکاری پسند ہے اور میں ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، میں فلم ’کبیر سنگھ‘ میں بھی پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن اس وقت بھی یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس،سزامعطلی کیلئے عمران خان کا پھرسپریم کورٹ سےرجوع

سندیپ ریڈی وانگا نے بتایا کہ پرینیتی چوپڑا بھی یہ بات جانتی ہیں کہ میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں ، میں اُنہیں سب کچھ بتا چُکا ہوں، فلم ’اینیمل‘ سے متعلق میرا فیصلہ اُنہیں برا لگا تھا اس لیے میں ان سے معافی بھی مانگ چُکا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ سمجھ گئیں کہ میں نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

تازہ ترین

September 9, 2024

لندن، برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے یومِ دفاع منای گیاا

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ