’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے مقبول ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مختلف پیغامات دیئے، اس بار کئی اداکاروں نے بالخصوص غزہ اور فلسطینی بچوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھا۔

2023 کے اختتام پر 2024کے لیے معروف اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی زندگیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تاہم اس بار کئی شوبز شخصیات نے 2024 میں اپنے پیغامات میں خاص طور پر غزہ میں امن اور جنگ بندی کی امید کا اظہار کیا اور فلسطینی بچوں کے لیے دعائیں کیں۔

سجل علی نے امیدکا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ 2024 غزہ اور تمام لوگوں کے لیے مہربانی ثابت ہو، اس کے علاوہ میرب نے بھی 2024 کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اس سال فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھیں۔

ماورہ حسین نے بھی نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خاص طور پر اپنی دعاوں میں یاد رکھیں گی۔

انہوں نے ایک اور اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگ 2023 کے اصل ہیروز ہیں، اللہ ان تمام لوگوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے جو دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اور تمام زخمیوں کو جلد شفا نصیب فرمائے، اللہ سب کی حفاظت کرے۔

اس کےعلاوہ فیصل قریشی نئے سال کے موقع پر لکھا کہ 31 دسمبر 2023 کا آخری دن ہے، کل صرف ایک ہندسہ بدلے گا لیکن وہی صبحیں اور وہی شامیں ہوں گیں۔

انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں نئے سال کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار طلحہ چوہدری نے بھی نئے سال کے موقع پر فلسطینیوں کو یاد رکھتے ہوئے کہا کہ 2024 ہم سب کو غزہ میں امن، عاجزی، تمام لوگوں کے لیے یہ دنیا ایک محفوظ جگہ بنانے پر توجہ دیں اور عالمی طاقتوں کے پرتشدد پولیٹکل ایجنڈا کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ 2024 فلسطینیوں کے لیے نئی امید، ہمدری، اور مثبت تبدیلی کا سال ہو۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں کو نئے سال کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ تمام لوگوں کے لیے 2024 اچھا ثابت ہو، تمام لوگوں کو اچھی صحت، خوشحالی اور خوشیاں نصیب ہو۔

اداکارہ میرا نے نئے سال کے موقع پر کیک کاٹا اور دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

میرا کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو ایک نئے سال کی تقریب میں کیک کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نیمل خاور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر دنیا میں امید، محبت اور امن بھیج کا پیغام بھیجا۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی ایکس پر سال نو کے موقع پر پیغام لکھا، انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ سال خوشی، کامیابی، اور ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا ہو، ہر دن خوشی کے لمحات سے بھرے ہوں۔’

اداکارہ مایا علی نے بھی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے 2024 کا استقبال کیا۔

گلوکار علی ظفر نے بھی 2023 کے یادیں شئیر کرتے ہوئے 2024 کا استقبال کیا۔

اس کےعلاوہ صبوری علی، ہانیہ عامر، احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، گوہر رشید، کبریٰ خان، رمشا خان سمیت دیگر اداکاروں نے نئے سال کے موقع پر تصاویر شئیر کیں اور 2024 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی