فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی آمد، نام بھی بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں رحمت برس گئی، جوڑا ننھی پری کے والدین جبکہ اداکارہ ماورا حسین خالہ بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کے ہمراہ خوشخبری شیئر کی اور بیٹی کا نام بھی بتا دیا۔

انسٹاگرام پر دو مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سورہ رحمٰن کی آیات شیئر کی اور لکھا کہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

انہوں نے بیٹی کا خیر مقدم اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ’جہاں آرا سعید‘ آ گئی ہے۔ ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے ’آرا‘ پکاریں گے، شکریہ آرا ہماری زندگی میں ناقابل تصورخوشیاں لانے کے لیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کی پیدائش کے ساتھ ہم سب کا بھی دوبارہ جنم ہوا ہے، ہم آپ سے کچھ سیکھنے اور بہتر سے بہتر والدین بننے کی کوشش کریں۔

انہوں نے بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پروان چڑھیں، کھلیں، اپنے خالص دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں، آپ منفرد شخصیت کی مالک بنیں، زندگی میں اونچی پرواز بھریں اور جب بھی آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ہمیشہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں، ہماری دنیا میں آپ کا خوش آمدید ’آرا‘۔ الحمداللہ‘

فنکار جوڑی کے ہاں بچی کی پیدائش 3 جنوری کو امریکی ریاست ٹیکسس میں ہوئی تھی مگر اس کا اعلان 5 جنوری کو کیا گیا۔

ان کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد عروہ حسین کی بہن و اداکارہ ماورا حسین نے بھی انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور ننھی بھانجی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی آمد، نام بھی بتا دیا

فنکار جوڑی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔

دونوں کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔ تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ