شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر سامنے آئی ہے کہ رواں سال 2024 میں، ان دونوں اسٹارز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اسٹارز ہیں جو ہر سال اپنے مداحوں کو عید اور دیوالی کا تحفہ دینے کے لیے ان تہواروں پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔

گزشتہ سال، 2023 میں سلمان خان نے عید پر فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ جبکہ دیوالی پر فلم ‘ٹائیگر 3′ ریلیز کی تھی جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو یوم جمہوریہ بھارت کے دن فلم ‘پٹھان’ جبکہ کرسمس پر فلم ‘ڈنکی’ کا تحفہ دیا تھا اور اُن کی فلم ‘جوان’ ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے دُنیا بھر میں موجود مداح بےصبری سے ان تہواروں کا انتظار کرتے ہیں لیکن سال 2024 دونوں اسٹارز کے مداحوں کے لیے بُری خبر لیکر آیا ہے کیونکہ رواں سال ان دونوں خانز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خانز نے ابھی تک اپنی نئی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، سلمان خان جلد ہی وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دی بُل’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جبکہ شاہ رخ خان کے مطابق رواں سال مارچ یا اپریل میں اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی لیکن ابھی تک اداکار نے فلم کا عنوان نہیں بتایا اور نہ ہی فلم کی دیگر تفصیلات دی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال شاہ رخ خان اور سلمان خان تہواروں کے موقع پر اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے جس کی وجہ سے رواں سال اُن کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوسکے گی۔

تاہم، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی غیر موجودگی میں، اکشے کمار، اجے دیوگن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنی فلمیں تہواروں کے دوران ریلیز کریں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی