“میرا ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سونم کپور نے بنایا تھا”، فواد خان

کراچی: پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بنایا تھا۔

فواد خان نے حال ہی میں میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بات کی تھی اور ساتھ ہی اپنے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ سے متعلق چند انکشافات بھی کیے تھے۔

دورانِ پوڈکاسٹ فواد خان نے بتایا کہ “جب وہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت’ کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تو اُنہیں وہاں بہت پیار ملا جبکہ اُس وقت سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارمز ٹوئٹر (ایکس) اور انسٹاگرام پر اُن کا اکاؤنٹ بھی نہیں تھا”۔
فواد خان نے کہا کہ “فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے اُن کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بناکر دیا تھا اور جب وہ اپنی دوسری بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تھے تو اُس دوران اُن کے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا”۔

اسی پوڈکاسٹ کے دوران، فواد خان نے کہا تھا کہ اُنہیں اُن کے ڈراما سیریل “ہمسفر” اور “زندگی گلزار ہے” کی وجہ سے بالی ووڈ فلم “خوبصورت” کی آفر ہوئی تھی اور اُنہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے پہلے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا۔

اداکار نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کہا تھا کہ اس فلم کی ٹیم بہت اچھی تھی، کہانی بھی بہت زبردست تھی، وہ اپنی یہ فلم دیکھ کر کبھی بور نہیں ہوتے جبکہ وہ ایسے انسان ہیں جو اپنے پراجیکٹس دیکھ کر بور ہوجاتا ہے لیکن یہ فلم اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں اُن کی ساتھی اداکارہ سونم کپور تھیں۔

فلم میں فواد خان نے شہزادے کا کردار ادا کیا تھا اور سونم کپور اُن کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں، اس فلم کے بعد فواد خان کو بھارت میں کافی مقبولیت ملی تھی اور اُنہیں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی تھی۔

فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے ’کپور اینڈ سنز‘ کی تھی، اس فلم میں وہ رشی کپور، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئے تھے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی