ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔
قبولِ اسلام کے بعد ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پرمیش اڈیوال نے آفیشل انسٹاگرام پر ویڈیو اَپ لوڈ کی۔
پرمیش اڈیوال نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے یا نہیں تاہم مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا اسلامی نام ’محمد‘ رکھا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا ویڈیو پوسٹ میں عاطف اسلم کی مقبول قوالی ’تاجدارِ حرم‘ کے چند سطور شامل کیے ہیں۔
پاکستانی ہدیات کار پرمیش اڈیوال کے پروجیکٹس میں فلک شبیر کے گانے ’یار ملا دے‘ اور بلی ایکس کے وائرل ہٹ گانے ’جیتنی پنجابی‘ شامل ہیں۔
اُنہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں سمیت سُپر اسٹار مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے گانوں کی بھی ہدایتکاری کی ہے۔