ریما خان نے خود کو ہر شعبے میں 10 میں سے 10 نمبر دے دیے

پاکستان فلمی دنیا کی نامور سُپر اسٹار ریما خان نے خود کو ہر شعبے میں پرفیکٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے تابش ہاشمی کے ایک کامیڈی نائٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کریئر اور گھریلو زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ریما خان نے کہا کہ ’میں بطورِ سُپر اسٹار، بطورِ بیوی اور بطورِ ماں، سارے ہی شعبوں میں خود کو دس میں سے دس نمبر دوں گی‘۔

اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے سُپر اسٹار نے مزید کہا کہ ’اگر میں اچھی بیوی بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرے شوہر مجھے کوئی بھی کام کرنے کی اجازت نہ دیتے۔ اگر میں اچھی ماں بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرا بیٹا فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلی میں 4 گھنٹے واک نہ کرتا‘۔

ریما خان نے کہا کہ ’اگر میں اچھی بہو بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرے سسرال والوں کو مجھ پر یقین نہ ہوتا کہ میں ہر جگہ ان کا سر بلُند کرسکتی ہوں۔‘

انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’دس میں سے دس نمبر لینے کیلئے آپ کو اپنی ذات کی نفی ضرور کرنی پڑتی ہے۔ اگر خود سے جُڑے رشتوں کی خوشی کا آپ اگرخیال رکھیں گی تو وہ بھی آپ کا خیال رکھیں گے‘۔

ریما خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سُپر اسٹارکہا جاتا ہے، ان کو ایک دہائی تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’بلندی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، جو آگے چل کر ان کی شہرت کی وجہ بنی۔

تازہ ترین

November 12, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئی

November 12, 2024

غازی علم دین شہید کا عشق رسول مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

November 12, 2024

فیصل کریم کنڈی نے معروف فٹبالر شاہد شنوارسے ملاقات کی

November 12, 2024

سینئر ایڈوکیٹ خالد وقار چمکنی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

November 12, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت پہلی پیپر لیس سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ