میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے: حریم شاہ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوالات کے جواب میں ٹال مٹول کرتی نظر آئیں اور جواب گول کرگئیں۔ حال ہی میں میزبان نادر علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں میزبان کو حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔ میزبان کے سوال پر حریم شاہ نے واضح جواب دینے کے بجائے گھماتے پھراتے انداز میں ردعمل دیا۔

حریم نے جواب دیا کہ’ میری آمدنی کےکئی ذرائع ہیں، میری آمدنی یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں‘۔ معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے‘۔

حریم نے میزبان کو مسکراتے ہوئے جتایا کہ ’میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی ہیں تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہر گز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی‘۔

بعد ازاں میزبان کے اصرار پر حریم شاہ نے کہا کہ ’میں کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ ، گھومنا پھرنا سب بلا معاوضہ ہوتا ہے، گفٹس بھی مجھے بے حد ملتے رہتے ہیں، میں بیرون ملک اگر شوز کیلئے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس سے کنٹریکٹ تھا، ماہانہ 5 سے 7 لاکھ معاوضہ دیا، لائیکی سے آج بھی کنٹریکٹ ہے وہاں سے اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے‘۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ