اسلام آباد: مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے 12 برس کے دوران کانسرٹ سے 7.5 بلین سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق راحت فتح علی خان اور ان کے گلوبل کانسرٹ پروموٹر سلمان احمد نے تنازعات کے باعث راہیں جدا کرلی ہیں۔تاہم اب سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 برس تک راحت فتح علی خان کے دنیا بھر میں شو منعقد کروائے ہیں، اس دوران ان کے ساتھ 22 ملین امریکی ڈالر کا انٹرنیشنل بزنس اور 1.2 بلین روپے کا مقامی بزنس کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے راحت فتح علی کی شادیوں، خاندانی اور بزنس معاملات سمیت امیج بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ مستقبل میں یہ معاملات ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد دیکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایک ایک پیسے کا حساب موجود ہے، تمام حساب پاکستانی ٹیکس و آڈٹ حکام کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔