اسلام آباد(شوبز ڈیسک)بالی ووڈکےچھوٹےنواب سیف علی خان کوکندھےکی سرجری کےبعدہسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکارسیف علی خان کےکندھے میں فریکچر ہوا تھا جس کی سرجری ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں کی گئی، ہسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود رہیں۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےاداکارکاکہناتھاکہ وہ کافی عرصےسےہاتھ میں دردمحسوس کررہےتھے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ چوٹ کتنی گہری ہے۔
سیف علی خان کے مطابق فلم”دیوارا“ کے لیے ایکشن سین کرتے ہوئے ایک بار پھر زخمی ہوا جس کے بعد درد کی شدت مزید بڑھ گئی، اس کے بعد ایم آر آئی کروایا تو پتا چلا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا تھا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ اگر سرجری بروقت نہ ہوتی تو وہ اپنا ایک ہاتھ گنواسکتا تھا۔
سیف علی خان کامزید کہناتھا کہ مجھے صرف ہاتھ پر چوٹ لگی تھی،کمر یا کندھوں کی کوئی سرجری نہیں ہوئی ہے یہ کوئی سنجیدہ سرجری نہیں تھی جس کی وجہ سے جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اداکار کے مطابق انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے ایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔