اسلام آباد ویمن کرکٹ ٹیم نے پشاور ویمن ٹیم سے یونیٹی ٹرافی جیت لی

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )پشاور اور اسلام آباد کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایک T20 کرکٹ میچ آج اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی دیکھائی اور اسلام آباد کی خواتین ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد پشاور کی ٹیم سے ٹرافی اپنے نام کر لی۔میچ کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز انٹرنیشنل نے علی رحمان ملک کی قیادت میں رحمان ملک فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا جسکا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
رحمٰن ملک فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی رحمان ملک نے تقریب کی اہمیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یونٹی کپ خواتین کو بااختیار بنانے اور ہمارے لوگوں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے اور وہ اپنے مرحوم والد سینیٹر رحمان ملک کی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے، اقلیتوں کے حقوق اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کی وکالت کرتے رہینگے۔پشاور اور اسلام آباد کی خواتین ٹیموں نے میدان میں پرجوش انداز سے مظاہرہ کیا اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد جس میں خواتین اور بچے شامل تھے نے شرکت کی۔ پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا اسلام آباد کے سربراہ عمر رحمان ملک نے اسلام آباد اور پشاور کی نوجوان خواتین چیمپئنز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے رحمان ملک فاونڈیشن کی اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسپورٹس مین شپ اور دوستی کے مشترکہ جذبے کی علامت کے لیے اکٹھے ہوئے، جس سے خواتین کی بااختیار بنانے اور ہم آہنگی کے پیغام کو تقویت ملی۔ آئی آر آر کے ڈائریکٹر ریاض علی طوری نے اس بات پر زور دیا کہ یونٹی کپ نے خواتین کو بااختیار بنانے اور اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد اور پشاور کی خواتین کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا کرکٹ میچ ہے اور آئی آر آر انٹرنیشنل مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی آر آر انٹرنیشنل کے چیئرمین علی رحمان ملک نے ویمن آف دی میچ، کلثوم زائر گل اور ہانیہ کو شاندار کارکردگی پر نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔علی رحمان ملک نے یونیٹی کپ کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے خواتین کو اس طرح کے مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے اور امن اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں اسی طرح کی تقریبات منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا-

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ