گوجرانوالہ(سٹاف رپٔورٹر )کپس گرلز کالج سیٹلائٹ ٹائون کیمپس کے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد جناح اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں شریک طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق نے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کیا۔، فضا میں غبارے چھوڑے گئے اور لڑکیوں کی جانب سے بینڈز کی دھنوں پر خوبصورت مارچ پاسٹ بھی کیا گیا۔اس موقع پر دیگر مہمانان گرامی میں کرنل ساجد محمود وڑائچ پروفیسر منیر احمد چودھری ماہر تعلیم سجاد مسعود چشتی پروفیسر طارق محمود مغل پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد انصاری مرزا محمد کاشف پروفیسر محمد سلیم کھوکھر ،محمد رضوان بھٹی بھی شامل تھے۔ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ، رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس،لیگ ریس،گائیکی،ملی نغموں،دلہا دلہن کے مقابلے شامل تھے ۔ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول میں تمام طالبات نے بھرپور جوش و جذبہ سے مقابلوں میں حصہ لیا۔منعقد ہونے والے پروگرامز میںطالبات نے اپنے ملک کے صوبوں کی ثقافت و تمدن کی بھرپور عکاسی کی ،سٹال لگائے اور علاقائی لباس زیب تن کرکے صوبائی کلچرل کی نمائندگی کی۔ طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ لڑکیوں کے درمیان سو میٹر، دو سو میٹر اور چارسو میٹر دوڑ کے مقابلے ہوئے جبکہ چاٹی ریس، رسہ کشی اورتھری لیگ ریس میں بھی طالبات نے خوب جوہر دکھائے، تفریحی مقابلوں میں فلاور ایرینجمنٹ، پوسٹر پینٹگز کے علاوہ کھانوں کے سٹالز و ثقافتی ماڈلز بیاہ شادی و دیگر روائتی رہن سہن کے پروگرام پیش کرکے خوب داد وصول کی اور دیگر سرگرمیوں میں طالبات نے بھرپور دلچپسی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو دوران تعلیم کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیئے ۔ کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سر گر میوں کا دائرہ وسیع کر کے ہم ایک بہتر ین اور مضبو ط قو م تشکیل دے سکتے ہیں۔ تعمیری مثبت اور خو شگوار سر گر میاں نو جوان نسل کی ذہنی صلا حیتوں کو جلا بخشتی ہیںاور ان کی کردار سازی میںمعا ون ثا بت ہوتی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق، کرنل ساجد محمود وڑائچ پروفیسر منیر احمد چودھری،پروفیسر حافظ شبیر احمد چشتی،میڈم صباء اکرام و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔