محمد عرفان کی لیجنڈزکرکٹ ٹرافی میں چھاگئے ، پاک بھارت ٹی 20 میچ کے شدت سے منتظر

کولمبو :لیجنڈز کرکٹ ٹرافی اپنے شائقین کو بہترین کھیل پیش کرکے محظوظ کررہا ہے۔ اس جوش و خروش میں لیجنڈری پاکستانی کرکٹر محمد عرفان ایک غیرمعمول کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں جنہوں نے کولمبو لائنز کو ٹورنامنٹ میں آگے لے جانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کی شاندار کارکردگی نے صرف 2 میچز میں ہی لائنز کو پہلی پوزیشن تک پہنچادیا ہے۔ کینڈی سیمپ آرمی کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ سیمپ آرمی کا سامنا کرنا ایک مشکل امتحان تھا لیکن وہ اپنی ٹیم کے اثرات چھوڑنے کے لئے پرعزم تھے۔ باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عرفان نے کولمبو لائنز کے نمایاں بولر کے روپ میں سامنے آئے انہوں نے صرف 33 رنز دیکر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی کارکردگی کی بدولت سیمپ آرمی 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکے اور بالآخر فتح لائنز کے حصے میں آئی عرفان امریکہ میں انتہائی متوقع پاک بھارت ٹی 20 مقابلے کے منتظر ہیں انہوں نے روایتی حریفوں کے میچ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ ایک عالمی کھیل ہوتا ہے۔انہوں نے محمد رضوان اور بابر اعظم کو پاکستان کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر رضوان اور بابر مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کے بعد آنے والے کھلاڑی اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہیں۔ پاکستان کی باؤلنگ کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عرفان نے کہاکہ پاکستان کا کھیل بہت زیادہ بولنگ پرانحصار کرتا ہے، اگر شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو فتح یقینی ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ