کراچی(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطان کو ہرا کر پاکستان سپر لیگ کا 9 ویں ایڈیشن جیت لیا ہے۔
فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو2 وکٹوں سے شکست دی، ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،کولن منرو 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، آغا سلمان کو بھی 10 کے انفرادی سکور پر خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا، کپتان شاداب خان 4 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے، مارٹن گپٹل 50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت خان 30 رنز بناکر اسامہ میر کا شکار بنے،حیدر علی 5 رنز بناکر ویلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف کو افتخار احمد نے آؤٹ کیا، وہ صرف ایک ہی رن بناسکے، نسیم شاہ 18 رنز بناکر محمد علی کی گیند آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم 19اورحنین شاہ 1رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔