اسلام آباد(محمد حسین )انٹرنیشنل کیوکیوشن کراٹے آرگنایزیشن کے زیرانتظام 20ویں ایشین کیوکیوشن کاہی کن کراٹے چیمپین شپ کویت میں اختتام پزیر ہو گئی۔ جس میں پاکستان، کویت، ایران سمیت دس ممالک سےفل کنٹیکٹ کراٹےکے مقابلوں کے لیے 170 فایٹرز نے شرکت کی۔پاکستانی ٹیم کے آفیشل ٹیم مینیجر ٹنااللہ خان کی سربراہی میں پاکستانی فایٹرز جمزہ، مجیب، منیر، حماد، ضیا، راحت اور خاتون فایٹر علیشا چنا نے مقابلوں میں حصہ لیا اور بیسویں ایشین چیمپین شپ میں بہترین فایٹس کا مظاہرہ کرتے ہوہے تین پوزیشنز پاکستان کے نام کیں۔ پاکستان کیوکیوشن کاہی کن کراٹے آرگنایزیشن کے چیف اور سابق ورلڈ کلاس فایٹر شیہان ہدایت اللہ خان نے ٹیم کی واپسی پر اپنی کابینہ اور بڑی تعداد میں عوام کےساتھ ایرپورٹ پر ٹیم کا بھرپور استقبال کیا اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو سراہا جبکہ پاکستان بھرمیں موجود کیوکیوشن کراٹے فیملی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔