فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں میزبان ٹیم اردن نے پاکستان کو سات صفر سے شکست دیدی

عمان (نیوز‌ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں اردن نے پاکستان کو سات صفر سے مات دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق میزبان ٹیم کے موسیٰ التماری نے ہیٹ ٹرک سکور کی، سولہ سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے۔عمان کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا، میزبان اردن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملے کئے جس کے نتیجے میں انہیں پہلی کامیابی پندرہویں منٹ میں موسیٰ التماری کے گول کی بدولت ملی۔اردن کی جانب سے دوسرا گول یازان النعمت نے پنالٹی کک پر28 ویں منٹ میں کیا، خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی حریف کے گول پر حملے کئے مگر انہیں کامیابی نہیں ملی۔وقفے پر سکور 0-2 صفر تھا، دوسرے ہاف کے 7 ویں منٹ میں سعید الروسان نے اردن کے لئے تیسرا گول کیا، 10 منٹ بعد ایک اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اردن کی ٹیم چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول موسیٰ التماری نے بنایا جو ان کادوسرا گول بھی تھا۔پانچواں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں سکور کیا، موسیٰ التماری نے 79 ویں منٹ میں گول سکور کرکے اردن کی برتری 0-6 کردی اور ساتھ ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83 ویں منٹ میں بنایا اور یوں پاکستان کو 0-7 سے شکست ہوئی۔ 16سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے۔کوالیفائر 2 میں پاکستان ا بھی تک اپنے چاروں میچز میں شکست کھا چکا ہے، فیفا رینکنگ میں اردن کی 70ویں جبکہ پاکستان کی 195 ویں پوزیشن ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی