نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں شروع ہوگیا جس 29 کھلاڑی شریک ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق فٹنس ٹریننگ کیمپ معمول کے پی سی بی اور آرمی ٹرینرز نے ترتیب دیا ہے۔
کیمپ کا مقصد پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس اور قوت برداشت کو معیاری بنانا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کو جسمانی ٹریننگ سمیت سخت ترین مشقیں کرائی جائیں گی۔
سخت ٹریننگ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی مہارت اور پھرتی میں بہتری لانا ہے۔
اس سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانے کے لیے آرمی کی زیر نگرانی 8 سال قبل 2016 میں بھی ٹریننگ کرائی گئی تھی۔
پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقدہ ٹریننگ کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔