کیپیٹل سپورٹس ڈائری(ڈاکٹر محمد حسین )ال راونڈروویمن کرکٹ ٹیم عالیہ ریاض کی منگنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بورے والا ایکسپریس و سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس کی چھوٹے بھائی معروف کرکٹ کمنٹیٹر علی وقار کے ساتھ واہ کینٹ میں بخیر خوبی سر انجام پائی ۔۔جس میں وقار یونس کے علاوہ قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔یاد رہے کہ عالیہ ریاض پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی بہترین آل راونڈر ہے وہ 62 ون ۔10 وکٹیں اور 83ٹی ٹونٹی میچزز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔اور 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کر چکی ہیں۔اج وہ علی وقار کے ہاتھوں اپنی زندگی کی اننگز میں کلین بولڈ ہو گئیں۔مختلف کرکٹرز اور احباب کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہے۔
سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم وسیم احمد نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔فل بیک سہیل عباس دوسرے نمبر پر ہیں
سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم وسیم احمد نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 410 انٹرنیشنل میچزز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔جبکہ لیجنڈ فل بیک سہیل عباس 311دوسرے نمبر پر ہیں۔موجودہ تیم کے کوچ شکیل عباسی 309 تیسری پوزیشن پر ہیں۔دیگر کھلاڑیوں کے میچز کی تفصیل درجہ ذیل ہے۔شہباز احمد سینئیر 304۔محمد عمران 289۔زبیر احمد 287۔ریحان بٹ 274۔طاہرزمان252۔گول کیپر منصور احمد 238۔زیشان اشرف 235۔محمد ثقلین 233۔ایم وقاص شریف۔216۔محمد عثمان210۔عمر بھٹہ 202۔اولمپئین رشیدالحسن 199 میچزز میں پاکستان کی طرف انٹرنیشنل میچزز میں نمائندگی کر چکے ہیں جو کہ ایک اعزاز ہے۔۔۔۔۔
صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی سے ہاکی ٹیم کپتان عماد شکیل بٹ اور حنان شاہد نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں طارق بگٹی سے ملاقات کی۔کھلاڑیوں کو دریپش مسائل اور ان کےحل پر صدر پی ایچ ایف سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر طارق بگٹی نے کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔انہوں نے مزید کہا کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے،ماضی میں جو ہوااس کو بھول جائیں۔پاکستانی ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس لانا ہے، بھرپور جذبے سے میدان میں اتریں،پی ایچ ایف کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے، سب مسائل حل ہوجائیں گے،۔عماد شکیل بٹ اور حنان شاہد نے واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کرنے پر صدر پی ایچ ایف کا شکریہ ادا کیا