آئی پی ایل؛ بھارتی فرنچائز نے کرکٹرز کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا

کراچی: آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹرز کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا جب کہ ممبئی انڈینز کے ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی کشیدہ ہوچکا۔

آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز ایک دوسرے کے ہی مخالف ہونا شروع ہو گئے ہیں، ممبئی انڈینز نے نیلامی میں ہردیک پانڈیا کی خدمات بطور کپتان حاصل کیں، جس پر سابق کپتان روہت شرما خوش نہیں اور وہ پانڈیا کو مکمل طو پر نظرانداز کیے ہوئے ہیں، پہلے میچ میں جب پانڈیا نے انھیں گلے لگانا چاہا تو روہت نے ہاتھ سے انھیں روک دیا تھا، جسپریت بمرا بھی منہ پھلائے گھوم رہے ہیں۔

اب تک ممبئی انڈینز کو تینوں میچز میں شکست ہوچکی، پہلے مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں 6 رنز پھر سن رائزرز حیدرآباد سے 31 رنز اور راجستھان رائلز کے ہاتھوں 6 وکٹ کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

روہت شرما 3 اننگز میں صرف 69 رنز بناسکے ہیں، جسپریت بمرا نے صرف 2 وکٹیں لیں جبکہ ہردیک پانڈیا بیٹنگ، بولنگ اور کپتانی تینوں شعبوں میں بْری طرح ناکام ثابت ہوئے، انھیں شائقین کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ممبئی انڈینز کے ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں۔

قومی کرکٹرز کی باہمی چپقلش کو جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی مہم کیلیے بھی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ