ٹی ٹونٹی سیریز :پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بحال

کیپیٹل سپورٹس ڈائری(محمد حسین ) نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گی۔نیوزی لینڈ ٹیم 14 سے 28 اپریل ۔تک پاکستان کے دورے پر ہے ۔دونوں ٹیمیں،18 ،20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں تین میچیز کھیلیں گی۔جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 اپریل سے مہماں ٹیم نیوزی لینڈکی میزبان ہوگی۔اسلام آباد کے جڑواں شہرراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپریل سے پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹدار تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچنے کے بعد پریکٹس میں مصروف ۔یادرہے کہ راولپنڈی میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18،دوسرا 20 اور تیسرا میچ 21 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوا کریں گے۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں اپنے جوہر دکھائے گی۔ آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جو کہ پہلی مرتبہ قیادت جیسی بھاری زمہ داری نبھا رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور مچل سینٹنر سمیت 9 اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل می مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہ ہیں۔ایک کھلاڑی کاونٹی کھیلنے میں مصروف ہے۔عمدہ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو امید ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔۔اسکواڈ میں نئے ٹیلنٹ کوموقع دیاگیا ہے تاکہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ موجودہ نیوزی لینڈ ٹیم میں 7 کھلاڑی پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔ کیوی کھلاڑیوں ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔۔نیوزی لینڈ نے جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی ایلن اور ایڈمن کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کرلیا گیا ہے۔ فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے پاکستان اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر سامل ہیں جبکہ ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔اس سیریز کے بعد ورلڈ کپ 2024 امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں پاکستان تیم حصہ لے گی اگلے سال چیمپینز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلی جائے گی۔اس تین ملکی سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔چیمپینز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ سال تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز نیوزی لینڈ میں کرانے پر بات چیت جاری ہے۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل ہونگے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز پاکستان کے مایہ ناز ایمپائز علیم ڈار کے علاوہ احسن رضا،آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔زمبابوے کےاینڈریو پائی کرافٹ سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر ہوے ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔احسان اللہ کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے۔ پی سی بی کے مطابق سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کےتمام اخراجات برداشت کرے گا۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ