کیپیٹل ڈائری(محمد حسین ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہےکہ وزیر اعظم نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے۔بین الصوبائی رابطہ وزارت سپورٹس میں اہمیت رکھتی ہے۔اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق کوارڈینیشن سے بھی جائے۔قومی کوارڈینیشن نہ ہو تو نیشنل پوٹینشل یکجا نہیں ہوتا۔سپورٹس اور ٹورزم بین الصوبائی رابطہ کے اہم شعبے ہیں۔نیشنل ٹورزم کونسل کا قیام ضروری ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ایشین گیمز میں پاکستان ہمیشہ 10 سے 12 میڈلز لے آتا تھا۔آج ایشین گیمز میں پاکستان کا نام و نشان نہیں ہے، ہمیں 2025 کو کھیلوں کے احیاء کا سال ڈکلیئر کرنا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ممالک نے اربوں ڈالرز انویسٹ کیے۔صرف ممالک یہ چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کو پروموٹ کر سکیں۔ہمیں نیشنل انٹرنشپ پروگرام کو اس سال بڑے پیمانے پر لانچ کرنا ہوگا۔۔پاکستان صرف 700 ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے،۔۔اسرائیل 13 ہزار ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے۔دنیا میں دودھ کی اوسطا ایکسورٹ 11 ہزار ملین لیٹر ہے۔انڈیا میں اگرچہ گاو ماتا ہے لیکن بیف ایکسپورٹ میں وہ آگے ہے۔کوئی ملک ہمارا گوشت لینے کو تیار نہیں ہے۔۔۔وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب روپے ہے، اس سال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے کرنی ہے، ۔پاکستان کو قرض کی ادائیگی ادھار ہیسے لیکر کرنی پڑے گی۔پاکستان میں کھیلوں کا زوال کیوں ہےاس سوال کا جواب ڈھونڈنے کےلئے وفاقی وزیر احسن اقبال کو چاہیے کہ وہ تھنک ٹینک بنائیں۔سابق اولمپئینز ۔انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑیوں۔کوچز اور آفیشلز کو مدعو کریں وہاں ہر پہلو پر سیر حاصل گفتگو ہو۔اور ان آراء کی روشنی میں جو لائحہ عمل طے کیا جائے اس پر من و عن عمل کیا جائے تمام فیڈریشنز کو پابند کیا جائے کہ وہ سالانہ کیلنڈر ترتیب دیں اور متعلقہ سپورٹس بین الاقوامی معیار کی لیگز کروائیں۔نشنل ۔انٹرنیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسر شپ لیکر کھیلوں کو پروموٹ کیا جائے۔تمام سپورٹس فیڈریشنز کے تحت سیمینار کروائیں ۔مزاکرے۔تربیتی ورکشاپس۔اور پورا سال ٹریننگ کیمپ ملکی و غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی لگائے جائیں۔احسن اقبال محنتی اور قابل منسٹر رہے ہیں ان کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے۔امید واسق ہے کہ وہ ٹورازم کو فروغ دیں گے۔اور بیف و گوشت کی بیرون ملک فروخت کو یقینی بنائیں گے۔ ایکسپورٹ کی طرف خصوصی توجہ دینے سے ملک کو ترقی ملے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کو چاہیے کہ وہ سپورٹس۔ٹورازم اور ایکسپورٹ کی طرف توجہ دیکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے.