سینیٹر سلیم سیف اللہ خان صدر انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان تعینات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )نئی انتظامیہ نے انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کا چارج سنبھال لیا۔سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے حال ہی میں صدر انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے،جسے عرف عام میں آئی سی پاکستان کہا جاتا ہے۔ انتظامیہ میں تبدیلی جناب سعید احمد کی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے ہوئی ہے، جو جناب خواجہ سعید حئی کے انتقال کے بعد سے آئی سی کے قائم مقام صدر ہیں۔
آئی سی پاکستان کے انتظام میں تبدیلی کے بارے میں انٹرنیشنل لان ٹینس کلب لندن کو مسٹر سعید احمد اور مسز نسیم( ممبر) نے آگاہ کیا.۔انٹرنیشنل لان ٹینس کلب لندن نے سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کو بطورصدر آئی سی پاکستان تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انہیں لندن میں انٹرنیشنل لان ٹینس کلب کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نےٹینس کیرئیرکاشاندار آغاز یونیورسٹی کی سطح پر Carnegie Mellon ٹینس ٹیم کی کپتانی سے کیا۔وہ 2024-2014 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر رہے۔ اس وقت وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست، جنوبی ایشیا کے سینئر نائب صدر اور ایشین ٹینس فیڈریشن کے بورڈ ممبر ہیں۔ وہ ڈیوس کپ اور بلی جین کنگ کپ کمیٹی پر آئی ٹی ایف ٹاسک فورس کے رکن بھی ہیں۔سید محمد علی مرتضیٰ – SVPانٹرنیشنل افیئرز پاکستان ٹینس فیڈریشن اور ممبر ITF جونیئرز کمیٹی کو سیکرٹری IC، پاکستان کے ساتھ کرنل (ر) گل رحمن سابق سیکرٹری PTF کو بطور خزانچی IC، پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی، پاکستان کی سرکاری دستاویزات نئی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے بھی آئی سی کی نئی انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں انٹرنیشنل کلب کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا ہر ممکن کرے گا۔

تازہ ترین

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

September 21, 2024

تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی اور اطراف میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی